اسرائیلی دھمکی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کی طرف سے درپیش خطرات یا حملے کا جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رکھا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر یامازاکی کازوکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی حکومت کے نمائندے کی طرف سے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایرانی ایلچی کے خط کا مکمل متن حسب ذیل ہے

جناب عالی: میں آپ کو اسرائیلی حکومت کے نمائندے کی طرف سے سلامتی کونسل کے صدر کے نام لکھے گئے خط کے حوالے سے کچھ نکات بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے خط میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ ایران ان الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔

ایروانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی یا بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *