تاریخ کے جھروکوں سے۔ 3 اگست کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 3 اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1492۔ تمام یہودیوں کو اسپین سے نکالا گیا۔

1492 – کرسٹوفر کولمبس تین بحری جہازوں کے ساتھ اسپین سے روانہ۔

1780۔ برطانوی فوج کے کیپٹن بروس نے گوالیار کے قلعہ پر قبضہ کیا۔

1886- جدید ہندی شاعری کے پہلے شاعر، مصنف اور سماجی کارکن متھليش شرن گپتا کی جھانسی کے پاس چر گاؤں میں پیدائش ہوئی۔

1914۔ ترکی نے جرمنی کے ساتھ ایک فوجی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1914 – پہلی جنگ عظیم میں جرمنی نے فرانس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1923 – امریکی صدر ہارڈنگ کا اچانک انتقال کے بعد کیلون کولیج نے 30 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

1940۔ اٹلی کی فوج نے برٹش صومالیہ پر حملہ کیا۔

1957- بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بیٹے اور مشہور صحافی دیوداس گاندھی کا انتقال۔

1967۔ امریکہ نے 45 ہزار فوجی ویتنام روانہ کئے۔

1975۔ چین میں دو کشتیوں میں ٹکر کے بعد ان کیڈوبنے سے 500 لوگوں کی موت ہوئی۔

1984۔ مدراس ہوائی اڈے پر بم حملے میں 32 لوگ مارے گئے۔

1985 بابا آمٹے کو عوام کی خدمت کے لئے رمین میگسیسے ایوارڈسے نوازا گیا۔

1998- ممبئی کے باندرہ میں عمارت گرنے سے 35 افراد کی موت۔

2004 – امریکہ میں 2001 میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بند کئے گئے اسٹیچو آف لبرٹی کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

2014 – چین میں زلزلے سے کم از کم 617 افراد ہلاک، 2400 سے زائد زخمی۔

2015 – آسٹریلیائی آرٹسٹ اور مصنف جیف مرے کا انتقال ہوا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *