جنوبی افریقہ کا صہیونی حکومت کے خلاف دوبارہ عالمی عدالت میں مقدمہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں صہیونی حکومت کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے غذائی قلت پید اکرنے کی کوششوں کا روک تھام کرے۔

الجزیرہ کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے صہیونی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں درپیش غذائی قلت کو فوری طور پر ختم کیا جاسکے۔

عالمی عدالت میں جنوبی افریقی نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ کے 23 لاکھ فلسطینیوں کی جان بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقی حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری طور پر روکنے کی شدید ضرورت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *