ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

[]

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض شہر میں پہلا بلند ٹاور “فیصلیہ” ٹاور تھا جس کی انچائی 265 میٹرز ہے۔ جس کے بعد “کنگڈم” ٹاور تعمیر ہوا جس کی اونچائی 300 میٹرز ہے۔ ایک اعلان کے مطابق اب ریاض میں ان دونوں ٹاورز کی بلندی کا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے کیونکہ ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق “architects journal” نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا جو دنیا کا سب سے بلند ٹاور ہے اور اس کی اونچائی 829.8 میٹر ہے۔

 

اسی طرح نیا ٹاور جدہ میں زیر تعمیر ٹاور سے بھی اونچا ہوگا جس کی بلندی ایک کلو میٹر بتائی جارہی ہے جبکہ امریکہ میں بلند ترین ٹاور سے چار گنا اونچا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب ہوگا تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *