[]
حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس پارٹی نے امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں تیزی پیدا دی ہے۔ کے سی آر جنہوں نے کل چار لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا تھا تازہ طور پر ایک اور امیدوار کے نام کو قطعیت دے دی ہے۔
کے سی آر نے محبوب نگر کے ایم پی امیدوار کے طور پر ایم سرینواس ریڈی کے نام پر مہر لگادی ہے۔ کے سی آر نے محبوب نگر اور ناگرکرنول پارلیمانی حلقوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ میں اس فیصلہ کا اعلان کیا۔
سال 2019 کے انتخابات میں ایم سرینواس ریڈی بی آر ایس کی جانب سے محبوب نگر حلقہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔