مصر، اخوان المسلمین کے سابق سربراہ کو تیسری مرتبہ سزائے موت

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مصر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سابق سربراہ محمد بدیع اور تنظیم کے دیگر سات ارکان کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد بدیع کو سزائے موت سنانے کا یہ تیسرا حکم ہے۔ 2021 سے شروع ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے میں اخوان المسلمین کے 37 ارکان کو تاحیات قید، 6 کو چھے سال اور 7 کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 21 افراد کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بری کردیا گیا ہے۔

اخوان المسلمین کے سابق سربراہ سمیت دیگر اراکین پر حکومت کا تختہ الٹنے اور سیکورٹی فورسز کے اڈوں پر قبضے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *