اسمبلی سیشن پر اسپیکر کا دلچسپ تبصرہ

[]

حیدرآباد: اسپیکراسمبلی جی پرساد نے تلنگانہ اسمبلی سیشن پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں قانون ساز اسمبلی کے سیشن کو صحیح انداز میں منعقد ہی نہیں کیا گیا۔

آج احاطہ اسمبلی میں آنجہانی اسپیکر سری پد راؤ کی جینتی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران جی پرساد نے کہا کہ ریاست کے عوام کی بیشتر تعداد کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ایوان مقننہ میں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہ دینے پر پچھلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت قانون ساز اسمبلی میں ہر موضوع پر مفصل انداز میں بحث کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ قانون ساز اسمبلی میں ہو رہے مباحث کو دیکھ رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *