’ذات اور مذہب کے نام پر ووٹ نہ مانگیں‘، لوک سبھا انتخاب سے قبل انتخابی کمیشن کی سبھی پارٹیوں کو ہدایت

[]

انتخابی کمیشن نے پارٹیوں کی انتخابی مہم کی سطح کو ایشوز پر مبنی بحث تک لے جانے کی اپیل کی اور کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور اس کے لیڈران کو مدلل انداز میں بیان دینا چاہیے اور ووٹرس کو گمراہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انتخابی کمیشن کے گائیڈلائنس میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حریفوں کو بدنام کرنے والے یا ان کی بے عزتی کرنے والے مواد اور وقار پر چوٹ کرنے والے مواد پوسٹ نہیں کیے جانے چاہئیں، یا اس طرح کے مواد شیئر کرنے سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *