راجیو گاندھی قتل واقعہ کے مجرم کی ہارٹ اٹیک سے موت

[]

حیدرآباد۔ سابق وزیراعظم ہند راجیو گاندھی قتل واقعہ کے مجرم ستھیندر راجہ عرف سنتھان کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت کی ناسازی کے سبب اسے تمل ناڈو کے چنئی واقع راجیو گاندھی جنرل ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا، آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً چار بجے اس کے قلب پر حملہ ہوا حالانکہ سی پی آر کے ذریعہ اسے ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی اورپھرہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

جہاں اس کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ سزا کاٹنے کے بعد سپریم کورٹ نے سنتھان کی رِہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ حالانکہ سری لنکا جلاوطنی کے لیے اسے دیگر رِہا مجرموں کے ساتھ تریچی اسپیشل کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *