[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان جناب شجاعت علی الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ دس برسوں کے دوران صرف کانگریس مخالف نعروں تک محدود رہے۔
یہاں جاری ایک پریس نوٹ میں انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد I.N.D.I.A. اتحاد مضبوط ہوا ہے اور یہ این ڈی اے کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 320 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے ’’نفرت‘‘ کے مقابلے کانگریس کے ’’محبت‘‘ کے پیغام کے حق میں ملک میں خاموش لہر ہے۔