غزہ، مزاحمتی فورسز کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر راکٹ حملے، کئی فوجی ہلاک

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔

 قدس فورس اور القسام بریگیڈ نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گھات لگا کر متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ نیز قابض صیہونی جارحیت پسندوں کے خلاف اینٹی آرمر بموں کا استعمال کیا۔

قبل ازیں حماس کے عسکری ونگ نے جنوبی غزہ کے علاقے ابسان الکبیرہ میں چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی۔

ادھر القسام بریگیڈ نے بھی ایک گھر کے اندر چھپے ہوئے 15 اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج کو غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے جس کے باعث وہ زیادہ تر علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *