[]
ممبئی: مشہور و معروف غزل گلوکار پنکج ادھاس چل بسے۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔ ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔
انھوں نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بہت تکلیف کے ساتھ ہم آپ کو پدم شری پنکج ادھاس کے 26 فروری 2024 کو طویل علامت کے سبب افسوسناک انتقال ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پنکج ادھاس خرابی صحت سے متاثر تھے اور ہاسپٹل میں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔ بالی ووڈ کی مشہور فلم نام کی غزل چٹھی آئی ہے اور جیئں تو جئیں کیسے نغموں کے ذریعہ پنکج ادھاس نے اپنی ایک الگ شناخت بنائی تھی۔
ذرائع کے مطابق ان کا علاج بریج کینڈی ہاسپٹل میں جاری تھا جہاں آج صبح 11 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ اطلاعات ہیں کہ منگلکے دن ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔
#PankajUdhas
One of India’s best known ghazal and playback singer… RIP Pankaj Udhas 🙏#PankajUdhas
pic.twitter.com/R0xX8n0HwS— Ronak choudhary (@Ronak_choudhry) February 26, 2024