تھانے میں گرڈر لانچنگ مشین گرنے سے 16 افراد ہلاک، 3 زخمی

[]

ممبئی: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے شاہ پور کے قریب منگل کی صبح گرڈر لانچنگ مشین کے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ منگل کی علی الصبح شاہ پور تحصیل کے سرلمبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے وقت ایک پل کے لیے گرڈر لانچنگ کا کام جاری تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مشین 701 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے فیز تھری کے زیر تعمیر پل کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

مزید چھ مزدور اور ایک انجینئر کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو زخمی ہوئے ہیں اور جو شاہ پور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں راحت اور بچاؤ کام کر رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا، “اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔”



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *