شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک

[]

حیدرآباد: کانگریس کے صدر ملکارجن کھر گے اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اتوار کے روز یہاں صدر پردیش کانگریس آندھرا پردیش وائی ایس شرمیلا کے فرزند راجہ ریڈی کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، کئی ریاستی وزراء، تلنگانہ پردیش کانگریس امور کی انچارج دیپاداس منشی اور کانگریس پارٹی کے کئی قائدین نے حیدرآباد میں منعقدہ شادی کی استقبالیہ میں شرکت کی۔

شرمیلا کے شوہر انیل کمار اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ریونت ریڈی اور کانگریس کے سینئر قائدین نے ایر پورٹ پر کھرگے اوروینو گوپال کا خیرمقدم کیا۔

شرمیلا کے فرزند راجہ ریڈی نے راجستھان کے جودھپور محل میں گذشتہ ہفتہ گرل فرینڈ پریا کے ساتھ شادی کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *