امپھال کالج کے قریب بم دھماکہ، ایک ہلاک

[]

امپھال: منی پور کے دارالحکومت امپھال میں ڈی ایم یونیورسٹی کیمپس میں جمعہ کی رات بم دھماکے میں ایک طالب علم کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کیمپس کے اندر آل منی پور اسٹوڈنٹس یونین (اے ایم ایس یو) کے دفتر کی دیوار کے قریب ہوا۔

بم دھماکے میں دو طالب علم اوینم کینیگی اور سلام مائیکل زخمی ہوگئے۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں کینیگی نے دم توڑ دیا۔ ایک اور واقعہ میں کل رات یہاں تیرا میں ایک بم دھماکہ ہوا، حالانکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح نامعلوم افراد کی طرف سے ایک صحافی پر حملہ کرنے اور دو الگ الگ مقامات پرآگ لگانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ یہاں لامفیلپت اور ماچا لیما اسکول میں یونائیٹڈ کمیٹی منی پور (یو سی ایم) کے دفاتر کو بھی نامعلوم افراد نے آگ کے حوالے کردیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ ہفتہ کی صبح پہنچی۔ وانگکھی میں ایک صحافی پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *