قابل اعتراض فتویٰ! سہارنپور پولیس کو دارالعلوم دیوبند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

[]

قانونگو کے مطابق ’’دیوبند کا فتویٰ بچوں میں اپنے ہی ملک کے خلاف نفرت کے جذبات پیدا کر رہا ہے۔ اس سے بچوں کو غیر ضروری ذہنی اور جسمانی تکلیف ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے سی پی سی آر ایکٹ 2005 کے سیکشن 13 (1) کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دارالعلوم کی ویب سائٹ پر اس طرح کے مواد کی اشاعت نفرت کو ہوا دے سکتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کے قابل اعتراض مواد کی تشہیر سے پیدا ہونے والے کسی بھی منفی صورت حال کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔‘‘ پریانک قانونگو نے سہارنپور کے ایس ایس پی کو 3 دن کے اندر کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا ہے اور تعزیرات ہند و جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے تحت کارروائی کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *