گجویل فرقہ وارانہ کشیدگی واقعہ میں 11 افراد گرفتار _ کمشنر پولیس سدی پیٹ شیویتا

[]

سدی پیٹ _ 5 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے گجویل ٹاون میں دو دن قبل پیش آئے فرقہ وارانہ جھڑپوں کے واقعات میں پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

 

پیر کی رات گجویل میں اقلیتی طبقہ کے ایک شخص نے حالت نشہ میں شیواجی کے مجسمے کے پاس پیشاب کردیا تھا جس کے بعد اکثریتی طبقہ کے نوجوانوں نے پیشاب کرنے والے شخص پر حملہ کرتے ہوئے زدوکوب کیا اور اس کا گاوں میں پریڈ کرواتے ہوئے اس سے زبردستی جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔اس واقعہ کے بعد گجویل ٹاون میں دونوں طبقات کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

 

گزشتہ روز گجویل پولیس نے اس واقعہ میں ٹین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

اسی دوران کمشنر پولیس سدی پیٹ شیویتا  نے بتایا کہ گجویل ٹاون میں گزشتہ دو دنوں سے جاری جھڑپوں کے سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 14 روزہ ریمانڈ میں دے دیا گیا ۔ چکوٹی پروین کے خلاف بھی  مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے  گجویل ٹاون میں بغیر کسی اجازت  منگل کو ریالی نکالی تھی ۔ کمشنر پولیس سدی پیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *