[]
مراکش کی سلمیٰ امانی کو ابتسام زریدی سے پاس ملنے پر بہترین ڈائیونگ ہیڈر لگایا اور کوریا کی گول کیپر کم جنگمی کو چکما دے کر ملک کے لئے پہلا گول کیا۔
فیفا خواتین ورلڈ کپ کے ایک میچ میں مراکش نے اتوار کو یہاں زبردست الٹ پھیر کرتے ہوئے جمہوریہ کوریا کو 1-0 سے شکست دے دی۔عالمی نمبر 72 ٹیم کے کھلاڑیوں نے شروع سے ہی کوریا ریپبلک پر اپنا دبدبہ بنایا اور اپنے سے 55 درجے اوپر موجود ٹیم پر سنسنی خیز فتح حاصل کی۔
فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والی مراکش کی کھلاڑیوں نے فرنٹ فٹ پر آغاز کیا اور حریف ٹیم پر شروع سے ہی دباؤ بنائے رکھا جو صاف نظر آرہا تھا۔ مراکش کی سلمیٰ امانی کو ابتسام زریدی سے پاس ملنے پر بہترین ڈائیونگ ہیڈر لگایا، جنہوں نے عالمی فائنل میں کوریا کی گول کیپر کم جنگمی کو چکما دے کر ملک کے لئے پہلا گول کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو برابر مواقع ملتے رہے لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ فیفا کی رپورٹ کے مطابق کوریا جمہوریہ کے دبدبے کے باوجود وہ گول کرنے میں ناکام رہی۔ دوسرے ہاف میں، تائیگوک خواتین اپنے آپ کو کھیل میں واپس لانے کی شدت سے کوشش کر رہی تھیں۔ ٹیم کی 16 سالہ متبادل کیسی فیئر کے پاس ایک وقت بہترین موقع تھا جب گیند پنالٹی اسپاٹ کے قریب ان کے پاؤں پر گری، لیکن ان کا شاٹ گول میں تبدیل نہ ہوسکا۔
تاہم مراکش نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا اور کھیل کے اختتام کے لیے سیٹی بجنے پران کے چہروں پر جہاں خوشی دیکھی گئی وہیں جمہوریہ کوریا کے کھلاڑیوں کے چہرے پر مایوسی تھی۔ اگر جرمنی آج رات کولمبیا کے خلاف جیت درج کرتا ہے تو کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2023 سے باہر ہو جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔