پتلون کی جیب میں چھپاکر لایا گیا سونا حیدرآباد کے ایرپورٹ پر پکڑا گیا

[]

شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے پتلون کی جیب میں چھپاکرلائے گئے سونے کو  ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔اس سونے کی مالیت 81.6لاکھ روپئے ہے۔یہ مسافرچینئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔یہ مسافر اس طیارہ میں سفر کررہا تھا جو قبل ازیں ابوظہبی سے چینئی پہنچا تھا۔بیت الخلا کے واش بیسن میں چھپا کراس سونے کو رکھاگیا تھا اور اس مسافر نے سونے کو وہاں سے نکالتے ہوئے حیدرآباد لایا تھا تاکہ کسٹم ڈیوٹی سے بچاجاسکے۔اس مسافر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *