[]
واضح رہے کہ منموہن سنگھ کی قیادت میں جب یو پی اے حکومت بنی تھی تو نومبر 2004 میں ایم ایس سوامی ناتھن کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس کمیٹی کو ’نیشنل کمیشن آن فارمرس‘ کا نام دیا گیا، لیکن یہ سوامی ناتھن کمیشن کے نام سے مشہور ہوئی۔ ایم ایس سوامی ناتھن نے کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور زراعت میں پیداوار کو بڑھانے کے لیے کئی سفارشات پیش کی تھیں۔ دسمبر 2004 سے اکتوبر 2006 کے درمیان کمیشن نے 6 رپورٹیں تیار کی تھیں۔ کمیشن نے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے جو سفارشات پیش کی تھیں ان میں ایم ایس پی کے حوالے سے بھی سفارش کی گئی تھی۔ سوامی ناتھن کا 28 ستمبر 2023 کو 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا اور حال ہی میں مرکزی حکومت نے انہیں بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔