کشتیوں پر قبضے کی صورت میں موثر انداز میں جواب دیا جائے گا، ایران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی کے قانونی امور کے مشیر و نائب محمد دہقان نے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار کشتیوں پر قبضے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس حوالے سے قانونی کاروائی کا مکمل حق رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے 3 فروری کو ایک بیان میں ایرانی تیل چوری کرنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی عائد ہے لہذا 520000 بیرل ایرانی تیل کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے اس بیان کے جواب میں قانونی امور میں ایرانی صدر کے نائب نے کہا ہے کہ میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ تیل پر قبضہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ متعلقہ کمپنی یا ایرانی وزارت تیل کو اس حوالے سے وضاحت دینا چاہئے کیونکہ اس حوالے سے غلط فہمی یا غلط بیانی کا بھی امکان رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ہمیں شکست نہیں ہوئی لہذا ایرانی تیل کی کشتیوں پر قبضے کی صورت میں ایران اپنے انداز میں موثر جواب دے البتہ قانونی راستہ بھی اس صورت میں کھلا ہوا ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *