[]
نئی دہلی: پاکستان میں ہوئے طاقتوربم دھماکہ میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے ورکرسکنونشن میں دھماکہ ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ حقانی بھی شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 150سےزائد افراد زخمی ہوِئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر سے پشاورکے ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایاکہ ورکرس کنونشن میں 4 بجے کے قریب مولانا لائق کی تقریرکے دوران یہ دھماکا ہوا۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔
#BREAKING
A huge explosion in Bajaur tribal district in Pakistan, targeted a gathering organized by Jamiat Ulema-e-Islam Pakistan.The exact number of casualties is not available yet.#aamajnews pic.twitter.com/zdTIPli4TX
— Aamaj News English (@aamajnews_EN) July 30, 2023