[]
18 فروری کو کھمم میں دوسرا عظیم الشان اجلاس عام بعنوان تعلیم نسواں وقت کی اہم ضرورت کا انعقاد پوسٹرس کا رسم اجراء مدرسہ رقیہ رض للبنات نزد سینٹ میری اسکول بوناکل روڈ کھمم کا کا دوسرا عظیم الشان اجلاس عام بعنوان تعلیم نسواں وقت کی اہم ضرورت بتاریخ 18 فروری بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام سینٹ میری اسکول گراؤنڈ کھمم میں منعقد کیا جارہاہے مفتی عبد الخالق صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد اصطبل و بانی مدرسہ رقیہ رض للبنات کھمم نے پوسٹرس کے رسم اجراء کے موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی صدارت مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم فرمائے گئے مہمانانِ خصوصی کے طور پر مفتی احمد اللہ نصار صاحب قاسمی ناظم ناظم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رشیدیہ حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر اعظم صاحب ندوی استاذ فقہ المعھد العالی الاسلامی شرکت فرمائی گے ان کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے بھی خطابات ھونگے مفتی عبد الخالق قاسمی نے اہلیان کھمم شہر سے گزارش کی ہے کہ اس اجلاس عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر مھمان علماء کرام کے بیانات سے استفادہ فرمائے خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا