کسان تحریک نے اڑائی مودی حکومت کی نیند! امت شاہ گجرات دورہ مختصر کر کے دہلی لوٹے

[]

دریں اثنا، پنجاب کے سینکڑوں مظاہرین کو دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے پولیس نے منگل کو انہیں پنجاب-ہریانہ شمبھو سرحد پر روک دیا۔ ہریانہ پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ کسان اپنے اہم مطالبات میں سے ایک کے طور پر کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مارچ کرنے والے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے ہریانہ کی تمام سرحدوں پر سخت حفاظتی دستے تعینات کیے گئے ہیں اور ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ یہاں تک کہ مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کے لیے ڈرون بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *