تلنگانہ میں آیندہ تین دنوں تک بارش _ ان اضلاع میں شدید بارش کی توقع

[]

حیدرآباد _ 30 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں آیندہ تین دنوں تک بارش ہونے کا امکان ہے اس سلسلے میں حیدرآباد کےمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں اگلے تین دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

 

پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے پیر کی صبح تک کئی اضلاع میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوگی۔  پیر سے منگل کی صبح تک کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔  عادل آباد، نرمل،  آصف آباد، منچیریال، بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم  اور محبوب آباد اضلاع میں بھاری بارش کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *