[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے ابتدائی خدوخال تیار کر لئے۔
اجلاس میں کچھ شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی، تو باقی شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔ اجلاس کے دوران پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلے کا اختیار شریف برادران پر چھوڑ دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کے لئے مریم نواز اب تک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کے بطور وزیراعلی پنجاب نام پر پارٹی اجلاس میں مزید مشاورت جاری ہے۔
مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز کے نام اپنے ممکنہ اتحادیوں کے سامنے رکھے گی۔ پی پی پی، ایم کیو ایم، جمیعت علماء اسلام ف اور دیگر کی حمایت لینے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن حکومت سازی سے متعلق اپنی تجاویز اتحادیوں کے سامنے رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حتمی فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کے بعد کیا جائےگا۔
اجلاس میں صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے اتحادیوں کو دینے جبکہ اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے پاس رکھنے کی تجاویز بھی سامنے آئیں۔