داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، پیکیجز کا اعلان

[]

ریاض ۔ کے این واصف

 وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعہ اندراج کراسکتے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے امسال داخلی عازمین حج کے لیے 4 پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔

داخلی عازمین حج کے لیے سب سے سستا پیکیج 4099.75 ریال کا ہے جس میں واٹ شامل ہے۔دوسرا واٹ سمیت حج پیکیج 8092.55 ریال کا ہے اور تیسرا پیکیج 10366.10 ریال ہے جس میں عازمین کو جدید خیموں میں رہائش کے ساتھ لکژری سروس فراہم کی جائے گی۔جبکہ چوتھا اور آخری حج پیکیج واٹ سمیت 13265.25 ریال ہے جس جمرات پل کے قریب منی ٹاور میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

 

“داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے شرائط”    سعودی وزارت حج و عمرہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے رجسٹریشن کی کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔جو اس طرح ہیں۔ وزارت حج نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تفصیلات جاری کی ہیں جس کے تحت سعودی شہری کا شناختی کارڈ اور اگر غیرملکی ہے تو اس کا اقامہ ذی الحجہ کے آخر تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسینیشن مکمل ہونی چاہیے۔درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی متعدی مرض کا شکار نہ ہو اور لاعلاج امراض میں سے کسی میں مبتلا نہ ہو۔حج پر جانے والے کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو جبکہ عمر کا تعین ہجری کیلنڈر سے کیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق پہلی مرتبہ حج کا ارادہ کرنے والے پہلی ترجیح ہوں گے۔ اس شرط سے حج کا ارادہ کرنے والی ایسی خاتون کا محرم مستثنی ہوگا جس نے پہلے کبھی حج نہ کیا ہو یا پہلے حج پر پانچ سال ہوچکے ہوں۔وزارت حج کا کہنا ہے انفرادی گروپ میں شامل افراد کی انتہائی حد 14 ہے۔ اس سے زیادہ افراد کو ایک گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *