[]
حیدرآباد: ان دنوں بائیک ٹیکسی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لوگ ٹریفک میں جلد سے جلد اپنے مقام پر پہنچنے کیلئے اس کا استعمال کررہے ہیں۔بعض دفعہ ریاپیڈو چلانے والوں کی مجبوریوں کو دیکھ کر کچھ لوگ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں لیکن حیدرآباد میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں گاہک نے پٹرول ختم ہونے پر بائک سے اترنے سے ہی انکار کر دیا
شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ریاپیڈو بک کروائی۔ راستے میں اچانک گاڑی میں پٹرول ختم ہو گی، ریاپیڈو ڈرائیور نے گاہک سے گاڑی سے اترنے اور پٹرول پمپ تک پیدل چلنے کی خواہش کی جس پر گاہک نے انکار کر دیا جس پر ڈرائیور کے سامنے عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی۔ آخر کار ریاپیڈو ڈرائیور گاہک کو بائیک پر بٹھا کر گاڑی کو ڈھکیلتا ہوا پٹرول پمپ تک پہنچا
سڑک سے گزرنے والے بعض افراد نے اس منظر کی ویڈیو گرافی کر لی اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Very unfortunate to witness this incident. The person who is on the scooty should feel shame on himself. @rapidobikeapp @RapidoCares please help the employees in those situations or provide a backup incase. #riphumanity #rapido #happeninginhyd pic.twitter.com/y7TXVonN78
— vsreddi (@samara_sai) February 12, 2024