[]
دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر داخلہ حکومت ہند کو مکتوب لکھ کر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، مولانا مدنی نے مذہبی مقامات کے انہدام میں جلد بازی پربھی سوال اٹھایا ہے اور اس کا مستقل حل نکالنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔
اس وفد میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، نائب امیرجماعت اسلامی ہند ملک معتصم، نائب امیر جماعت اسلامی ہند شفیع مدنی، مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، لئیق احمد خاں معاون سکریٹری جماعت اسلامی ہند، سید ساجد جماعت اسلامی ہند شامل تھے۔