امریکہ میں چارٹر طیارہ گرکر تباہ؛ ہلاکتیں

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ ایک چارٹر کمپنی کی ملکیت تھا جس نے ریاست اوہائیو سے پرواز بھری تھی اور نیپلز کے قریب طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

سرچ آپریشن کے دوران اسی مقام سے طیارے کا ملبہ مل گیا جس میں سے 2 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایوی ایشن نے بتایا کہ طیارے کے دونوں انجن فیل ہوگئے تھے اور لینڈنگ سے محض ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ امدادی کاموں کے دوران پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ معطل رہا۔

طیارہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ایک زخمی کو اسپتال میں کرنا پڑا جب کہ دیگر دو کو طبی امداد کے بعد رخصت دیدی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *