یوکرین کا روس پر ڈرون سے حملہ، اندھیرے میں دو عمارتوں کو بنایا نشانہ

[]

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ روس کے تیز رفتار حملوں سے یوکرین مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ملک کا نقشہ ہی بدل چکا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
user

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ روس کے تیز رفتار حملوں سے یوکرین مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ملک کا نقشہ ہی بدل چکا ہے۔ روسی حملوں کے بعد اب یوکرین نے بھی جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکرین نے گزشتہ رات ڈرون سے حملہ کرتے ہوئے ماسکو میں واقع دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں دونوں عمارتوں کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، روس نے ماسکو کے اندر یوکرینی ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی افواج نے ماسکو شہر میں 3 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزارت دفاع نے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا۔

الجزیرہ کے مطابق اتوار کی صبح روسی دارالحکومت پر ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، حکام کے مطابق ایک دفتر کے دو بلاکس کو حملے میں نقصان پہنچا، حملے کے بعد شہر کے ایئرپورٹ کو کچھ وقت کے لیے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا آج صبح دارالحکومت ماسکو میں یوکرین کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا، جب کہ دو ’الیکٹرانک وار فیئر‘ کے ذریعے ناکارہ بنائے گئے، جو ماسکو کے کاروباری ضلع میں ایک عمارت کے احاطے سے ٹکرا گئے۔

خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس نے رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے ونوکووو ہوائی اڈے کو حملے کے بعد ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر بھیج دیا گیا۔ تاہم، ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں آپریشن معمول پر آ گیا۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *