[]
حیدرآباد: ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 500 روپے میں گیس سلنڈر کی اسکیم کے نفاذ کے لیے سفید راشن کارڈ کو معیار کے طور پر اپنایا جائے گا۔
ریاست میں اس وقت تقریباً 90 لاکھ سفید راشن کارڈس کے حامل افراد ہیں جبکہ تقریباً 1.24 کروڑ گیس کنکشنس ہیں۔
سیول سپلائزمحکمہ نے بتایا ہے کہ 90 لاکھ سفید راشن کارڈوں میں سے صرف 64 لاکھ کارڈس گیس کنکشنس کے حامل ہیں۔ باقی 26 لاکھ کارڈ گیرندے کے حامل افراد کے پاس گیس نہیں ہے۔
اس حساب سے 64 لاکھ کارڈ ہولڈرز ہی 500روپے میں گیس کنکشن اسکیم سے استفادہ کیلئے اہل ہیں۔ 64 لاکھ کارڈس کے حامل افراد کو 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کیلئے حکومت پر 1,747 کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔