سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں میں تیزی پیداکرنے کشن ریڈی کی ہدایت

[]

حیدرآباد:مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کام تیزی سے کئے جائیں تاکہ ان کاموں کو جلد مکمل کیاجائے۔ وزیر موصوف نے آج صبح سکندرآباد اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ سڑک اور میٹرو ریل ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے اس کو جوڑنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ 715 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیشن کی جدید کاری کے تین مرحلوں میں شروع کئے گئے کام تیزی سے جاری ہیں اور یہ کام 2025 تک مکمل ہوجائیں گے۔ جا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے سال ان کاموں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔کشن ریڈی نے کہا کہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ نامپلی ریلوے اسٹیشن کو بھی 380 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بنایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت یادادری تک ایم ایم ٹی ایس خدمات کی توسیع میں تعاون کرتی ہے تو اسے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کومرپلی ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے او رچرلہ پلی ٹرمنل کو قوم کے نام کریں گے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست میں طویل عرصہ سے نظر انداز کئے گئے ریلوے پروجیکٹوں پر مرکزی حکومت نے توجہ مرکوز کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *