مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم میں سالانہ مسابقتی جلسہ انجمن اصلاح اللسان 

[]

حیدرآباد: 07 فروری (پریس نوٹ) مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول واقع مصطفی نگر وٹے پلی فلک نما حیدرآباد میں سالانہ مسابقتی جلسہ انجمن اصلاح اللسان کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت بانی ادارہ مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب صدر گریٹر حیدآباد جمعیت العلماء نے شرکت کی ‘ حکم کے فرائض مولانا مفتی اکرام الدین اور مولانا سلیمان سعود رشادی نے انجام دئے مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی ناظم مدرسہ کے مطابق اس مسابقہ میں تقریباً 40طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس تین کیاٹیگریز قرات ‘ نعت اور تقریر میں انعام اول دوم سوم کی حثیت سے 9طلباوطالبات قرأت کے مقابلے میں توقیر عامر نے پہلا انعام حاصل کیا، اس کے بعد اسماعیل شاداب دوسرے اور احمد علی تیسرے نمبر پر رہے۔نعت النبی کے مقابلے میں صبا بیگم نے پہلا انعام حاصل کیا، ادیبہ بیگم اور ایوب علی نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے انعام کا دعویٰ کیا۔اس دوران تقریری مقابلے میں زینب بیگم نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ شفین بیگم اور سمیر حسینی نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔جنہیں مہمان خصوصی کے ہاتھوںنقدی انعامات اور مومنٹوز نوازا گیا اور مسابقہ میں حصہ لینے والے جمیع طلبا میں بھی کتابی انعام تقسیم کئے گئے ۔اختتام تقریب کے موقع پر حکم حضرات نے طلباء کے پیش کردہ مظاہرہ پر اپنا اصلاحی خطاب کیا بعد ازاں مہمان خصوصی کا خطاب اور دعاء پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *