[]
میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق مفتی سلمان ازہری نے مصر کی مشہور زمانہ یونیورسٹی جامعۃ الا زہر سے تعلیم حاصل کی ہے۔ علمی و اسلامی حلقوں میں جامعۃ الا زہر سے تعلیم حاصل کرنے والوں کی کافی قدر ومنزلت ہوتی ہے۔ یہی وجہ رہی کہ مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2018 میں مفتی ازہری پر کرناٹک میں ہیٹ اسپیچ کا الزام عائد ہوا تھا اور اس وقت انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔