دہلی شراب گھوٹالہ۔ ای ڈی کی کویتا کو نوٹس کے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت

[]

حیدرآباد: دہلی شرا ب گھوٹالہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کو نوٹس کے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

کویتا کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے اس معاملہ کی حتمی سماعت پر زوردیا۔

جسٹس ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متل پر مشتمل بنچ نے اس مہینے کی 16 تاریخ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف معاملات میں جاری کردہ احکامات اور ریکارڈ کی جانچ کی جانی چاہئے۔

اس درخواست کی قبل ازیں سماعت ابھشیک بنرجی اور نلینی چدمبرم کے معاملہ سے منسلک کی گئی تھی۔ قبل ازیں ای ڈی کے وکیل نے بنچ سے کہا کہ ایم ایل سی کویتا سمن نہیں قبول نہیں کررہی ہیں اور پوچھ گچھ کے لئے حاضر نہیں ہورہی ہیں۔

کپل سبل نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے پچھلی سماعت میں کہا تھا کہ سمن جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے نوٹس غیر قانونی ہیں۔

بنچ نے واضح کیا کہ 16 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں تمام معاملات کا ایک ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *