انگلش بیاٹسمین کو وکٹ کیپر پر احسان مہنگا پڑگیا (ویڈیو)

[]

جوہانسبرگ: انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیاٹسمین حمزہ شیخ وکٹ کیپر کو گیند اٹھاکر دینے پر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے بلے باز حمزہ شیخ عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہونے پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

میچ کے 17 ویں اوور میں حمزہ شیخ نے اسٹمپ کے قریب رکنے کے بعد زمبابوے کے وکٹ کیپر ریان کامویمبا کو گیند اٹھاکر دے دی تاہم ریان کامویمبا نے احسان مند ہونے کے بجائے آئی سی سی قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو آؤٹ دینے کی اپیل کردی۔

زمبابوے کے وکٹ کیپر کی اپیل پر امپائر نے معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا جس نے فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر حمزہ کو آؤٹ قرار دے دیا۔

اس پورے واقعہ نے سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کو بھڑکادیا یہاں تک کہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی مشتعل ہوگئے۔ اسٹورٹ براڈ نے ایکس پر پوسٹ میں لکھاکہ وہ گیند فیلڈر کو واپس دے رہا ہے، اس پر احسان کررہا ہے، اسے آؤٹ نہیں کرسکتا۔

بعدازاں اس میچ میں انگلینڈ نے زمبابوے کو 146 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے 237 رنز کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم صرف 91 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *