[]
حیدرآباد _ 4 فروری ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہونے والے تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
کابینہ کا اضلاع تقریبا چار گھنٹے تک جاری رہا۔وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن کو ” ٹی ایس ” کی جگہ ” ٹی جی ” کرنے سے متعلق بھی کابینہ نے منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مرکزی حکومت نے گزٹ میں ٹی جی کو منظوری دی تھی لیکن بی آر ایس حکومت نے اسے ٹی ایس کردیا۔اس طرح بی آر ایس حکومت نے کئی غلط فیصلے لئے تھے کابینہ نے ریاست کے سرکاری ترانے کے طور پر ‘جیا جئے ہے تلنگانہ’ گانے کو منظوری دی۔ تلنگانہ تلی کی مورتی کے ساتھ ریاستی نشان میں بھی کئی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے پچھلی نوٹیفکیشن کو دوبارہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس میں گروپ-1 میں 160 جائیدادیں شامل ہیں اور ساتھ ہی ذات پات کی مردم شماری بھی کروانے کا فیصلہ کیا ہے نیز، کوڑنگل ریجن ڈیولپمنٹ کارپوریشن، تلنگانہ ہائی کورٹ کو 100 ایکڑ اراضی اور 65 آئی ٹی آئی کالجوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مراکز کے طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے