[]
نئی دہلی: ریاست اترکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریاستی کابینہ نے یکساں سیول کوڈ سے متعلق رپورٹ کو منظوری دے دی ہے۔
چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں یکساں سیول کوڈ کے مسودہ رپورٹ کو منظوری حاصل ہو گئی۔ کابینہ کی منظوری کے ساتھ حکومت 6 فروری کو اترکھنڈ اسمبلی کے اجلاس میں یکساں سیول کوڈ بل پیش کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی قیادت میں یکساں سول کوڈ ڈرافٹ کمیٹی نے جمعہ کو چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کو مسودہ پیش کر دیا تھا۔ اتوار کی شام کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا اور اس میں یونیفارم سیول کوڈ سے متعلق رپورٹ کو منظوری دے دی گئی۔