بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کی افواہوں کے درمیان اتم کمار ریڈی کا اہم بیان

[]

حیدرآباد:تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کانگرس کے رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد کی جانب سے ان کے بھارتیہ راشٹرا سمیتی میں شامل ہونے کی جھوٹی افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔

 

 

 

انہوں نے کانگرس پارٹی میں اہم عہدے پر فائز قائد کے تعلق سے اس طرح کی افواہیں پھیلانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشہیر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس میں دعوے کیے جا رہے ہیں کہ پارٹی مٹ ان کے مقام کو گھٹایا گیا ہے۔

 

 

 

اتم کمار ریڈی نے اس طرح کی اطلاعات کی مذمت کی اورکہا ہے کہ کانگرس میں درپیش بعض وجوہات پر وہ مطمئن نہیں ہیں لیکن وہ پارٹی کے داخلی مسائل پر میڈیا فورم پر بات نہیں کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *