قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کئی تجاویز زیرغور ہیں، حماس

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورت کے مطابق، حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں کچھ تجاویز ہیں جن کے بارے میں دوسری مقاومتی تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے تاکہ سب کا متفقہ فیصلہ سامنے آجائے۔

 فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسامہ حمدان نے  کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے دوران دشمن کی طرف سے وعدوں پر عمل کی یقین دہانی اور اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم ہماری سب سے بڑی ضمانت ہماری جوابی کاروائی کی طاقت ہے۔ ہم دشمن کو کسی بھی میدان پر سختی جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے صہیونی حکومت میدان جنگ میں اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اسی طرح سیاسی میدان میں بھی ناکام ہوگی۔

اسامہ نے کہا کہ فلسطینی کی آزادی کی تحریکوں کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *