طلباء سے اسکول ٹوائلٹ صاف کروانے کا ایک اور ویڈیو وائرل (ویڈیو)

[]

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا کی وارننگ کے باوجود کولار ضلع کے بائنا ہلی موضع کے سرکاری جونیئر پرائمری اسکول میں طلباء سے اسکول ٹوائلٹس صاف کرنے کا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں اسکول کی طالبہ ٹوائلٹ صاف کررہی ہے۔ یہ ویڈیو مقامی افراد نے فلمبند کیا اور اسکول حکام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

30/ جنوری کو ایک سرکاری اسکول میں دو طلباء ٹوائلٹ صاف کرتے ہوئے کیمرے میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس طرح کے واقعات ریاست کے مختلف اسکولوں میں پیش آرہے ہیں۔

گزشتہ دو ماہ میں یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ سابقہ واقعہ میں یلاولی کے مرارجی دیسائی اقامتی اسکول کے طلباء کو ٹوائلٹ بھیجا گیا تھا جس سے عوام میں غم وغصہ پیدا ہوگیا۔

محکمہ تعلیم نے ہیڈمسٹریس کو معطل کردیا۔ ایک اور کیس میں بنگلورو کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو گرفتار کیا گیا۔ چیف منسٹر سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے اسکولوں میں طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے کے خلاف انتباہ دیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *