نارائن پیٹ کے مختلف شخصیات کی صحافی عامر علی خان سے ملاقات _ ایم ایل سی نامزد ہونے پر دی مبارکباد

[]

نارائن پیٹ 2/فبروری (اردو لیکس)نارائن پیٹ ضلع کے سینئر صحافی وضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران اور سیاسی وسماجی قائدین نے ادارہ سیاست پہنچکر ملک کےموقراخبارروزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر وبے باک صحافی جناب عامر علی خان کو ریاست تلنگانہ کے گورنر کوٹہ میں ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف کونسل میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے حکومت سے موثر نمائندگی کرینگے

 

، ان قائدین نے کہا کہ اس باوقار عہدہ کے لئے حکومت کی جانب سے جانب عامر علی خاں کا انتخاب حق بجانب اور حق دار حق رسید کے مترادف ہے ،ان قائدین نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی صاحب جناب عامر علی خان صاحب کو اپنی کابینہ میں شریک کرکے ان کی صلاحیتوں سے استعفادہ کرینگے۔

 

وفد نے جناب عامر علی خان کو نارائن پیٹ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ،اس وفد میں سینیر صحافی و نمائندہ سیاست نارائن پیٹ جناب مجاہد صدیقی ، سینئر صحافی و نمائندہ سیاست مکتھل جناب مولانا عبدالقوی حسامی ، رکن بلدیہ و صدر ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ ، جناب امیر الدین ایڈوکیٹ ، نائب صدر جناب اے آر رحمن ، حج سوسائٹی قانونی مشیر جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، اور جناب عبدالقادر و دیگر شامل تھے ،اس موقع پر ان قائدین نے جناب عامر علی خان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ،

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *