اسٹولٹن برگ مزید ایک سال تک نیٹو کی قیادت کریں گے

[]

واشنگٹن: ترکیہ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کی مدت فرائض میں چوتھی بار مزید ایک سال کی توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نیٹو کونسل کے اسٹولٹن برگ کی مدت فرائض کو یکم اکتوبر 2024 تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

“ہم سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں ہمارے ملک کے ساتھ قریبی تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔”

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ “ہمیں یقین ہے کہ سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ جو کہ 2014 میں نیٹو کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے دہشت گردی سمیت بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کے برخلاف مقابلے میں اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں اب کے بعد بھی اسی دلجمعی سے کام کرتے رہیں گے۔”

نیٹو کی جانب سے گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ اتحادی ممالک نے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے مینڈیٹ کہ جس کی میعاد 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے میں توسیع پر اتفاق قائم کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اسٹولٹن برگ یکم اکتوبر 2024 تک نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *