[]
حیدرآباد: ایک برہم آٹو رکشہ ڈرائیو ر نے خواتین کے لئے مفت بس سفر سہولت کی اسکیم ’مہالکشمی‘ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جمعرات کو پرجا بھون کے نزدیک اپنی گاڑی کو آگ لگادی۔
شام کو 45 سالہ آٹو ڈرائیور دیوااپنے آٹو رکشہ میں پرجا بھون پہنچا اور اپنی گاڑی کو آگ لگادی اور خود سوزی کرنے کی بھی کوشش کی تاہم پرجا بھون پر تعینات ٹرافک پولیس اور سیکیوریٹی عہدیداروں نے اسے خود کو آگ لگانے سے باز رکھاتاہم اس واقعہ میں آٹورکشہ مکمل جل کر تباہ ہوگیا۔
آٹو رکشہ ڈرائیورس مسلسل آر ٹی سی بسوں میں ریاست کی خواتین کو مفت میں سفر کی اسکیم کی مخالفت کرتے آرہے ہیں۔
ان کا یہ ادعا ہے کہ اس اسکیم سے ان کا روزگار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ بعدازاں پولیس اور آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے آٹو ڈرائیورکو جو محبوب نگر کا متوطن ہے‘ حراست میں لے لیا۔