بار میں برہم فوجی کی فائرنگ

[]

امراوتی: ایک سابق فوجی نے فائرنگ کردی یہ واقعہ آندھرا پردیش کے چتور ٹاؤن کے ایک بار میں پیش آیا۔پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ ساتھیوں کی جانب سے یہ کہنے پر کہ اُن کے پاس کھلونا بندوق ہے۔

یہ سُن کر سابق فوجی برہم ہوگئے اورفائر کردیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملکارجن جنہوں نے 2021 میں فوج سے رضاکارانہ طور پر سبکدوشی حاصل کرلی ہے اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سے بار میں فائر کردیا۔

تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔سابق فوجی جو کہ حالت نشہ میں تھے اُس وقت برہم ہوگئے جبکہ اُن کے بعض دوستوں نے یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ اُن کے پاس جو بندوق ہے وہ ٹائے گن ہے۔

یہ سنتے ہی وہ برہم ہوگئے اور یہ ثابت کرنے کیلئے کہ اُن کے پاس رئیل گن ہے، چھت کی جانب فائر کردیا۔ریوالورنکال کر فائر کرنے سے وہاں موجود افراد میں سنسنی پھیل گئی اور وہ دوڑ نے لگے۔

مقامی افراد کی جانب سے چوکس کئے جانے پر پولیس پہنچ گئی اور ملک ارجن کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے لگی۔ اس سلسلہ میں ملکارجن کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔جوکہ کنٹراکٹ بنیادوں پر ریلوے پروٹیکشن فورس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *