لوک سبھا الیکشن: انتخابات عوام کے لیے ہوں نہ کہ کسی مذہب کے لیے… سید خرم رضا

[]

حزب اختلاف کے رائے دہندگان اور علاقے محدود ہیں اور ان کو اب یہ دیکھنا ہے کہ مذہبی جنون کی اس آگ سے بچتے ہوئے کیسے اپنے رائے دہندگان اور علاقہ میں اضافہ کیا جائے۔ این ڈی اے اتحاد نے خود کو اکثریتی طبقہ کا مسیحا بنا کر جس طرح پیش کیا ہے، اس نے اقلیتی طبقہ کو حزب اختلاف کی جانب دھکیل دیا۔ یعنی اقلیتی طبقہ کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا کہ وہ حزب اختلاف کے گلے کا ہار بن جائے۔ مذہبی بنیاد پر کسی ایک اتحاد کے ساتھ جانا یا اس کا مخالف ہونا ملک کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت کا ضامن  ہے اور اس کا سیدھا اثر عوام کے بہبود پر پڑتا ہے۔ بس یہ دیکھنا ہے کہ آنے والے انتخابات عوام کے لیے ہوں، یہ انتخابات کسی مذہب کے لیے ہو کر نہ رہ جایئں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *