پاکستانی نگراں وزیر خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔

پاکستانی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین وزارت خارجہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

گذشتہ رات ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، ایرانی وزیر خارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *