[]
غزہ: حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26,422 ہو چکی ہے۔
وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 فلسطینیوں کو ہلاک اور 290 کو زخمی کیا۔بیان کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں کم از کم 65,087 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور ایمبولینسز اور شہری دفاع کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچی سکی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کی بمباری دیکھی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بمباری شہر کے مغربی علاقوں اور ناصر اسپتال اور العمل اسپتال کے اطراف کے علاقوں میں مرکوز تھی۔ادھر فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے مسلسل محاصرے کی وجہ سے العمل اسپتال میں آکسیجن کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران خان یونس نے 7 اکتوبر 2023 کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کے شدید ترین اسرائیلی حملے دیکھے جارہے ہیں۔