[]
گوہاٹی: صدر پردیش کانگریس آسام بھوپن بورا نے جمعہ کے دن لوجہاد اور کرشن بھگوان کے رکمنی سے رشتہ کا تقابل کرنے کے معاملہ میں معافی مانگ لی۔
پیر کے دن ایک 25 سالہ شخص نے گھریلو جھگڑوں پر بیوی اور ساس خسر کو ہلاک کردیا تھا اور گولاگھاٹ ضلع کی پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا تھا۔
چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما نے اسے لوجہادکا کیس بتایا تھا کیونکہ شوہر مسلمان اور بیوی ہندو تھی۔ اس پر اپنے ردعمل میں بھوپن بورا نے کہا تھا کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔
ہماری پرانی کتابوں میں کئی کہانیاں ہیں جن میں کرشن بھگوان کے رکمنی کو بھگالے جانے کا قصہ بھی شامل ہے۔
چیف منسٹر شرما نے اس پر سخت تنقید کی اور خبردار کیا کہ پولیس کیس درج ہوا تو کانگریس قائد کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ اس پر کانگریس قائد نے معافی مانگ لی۔